افریقی ملک تنزانیہ میں ہاتھی کیچڑ سے بھرے کنویں میں جاگرا

December 14, 2017

افریقی ملک تنزانیہ میں ایک ہاتھی اچانک بے قابو ہوکر کیچڑ سے بھرے کنویں میں جا گرا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بروقت مدد کے تحت باحفاظت باہر نکال لیا۔

یہ ہاتھی اچانک بے قابو ہوکر گہرے کنویں میں جاگراجس کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو بلالیا گیااور مسلسل کئی گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد رسی کے ذریعے اس ہاتھی کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

اس حادثے میں ہاتھی نے بھی کئی بار مختلف تارکیبوں کو آزماتے ہوئے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود لوگوں کی مدد سے وہ باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔