کیچ میں نیشنل پارٹی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ

December 15, 2017

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) ضلع کیچ میں نیشنل پارٹی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔لیویز کے مطابق جمعرات کو کیچ شہر میں نیشنل پارٹی کے دفتر پر نا معلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھما کے سےپھٹا، تاہم اس واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دھما کےکے بعد قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکار وں نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر لئے اور ملزما ن کی تلاش شروع کردی ہے ۔