تین اضلاع کے 96 پولیس افسران کو انکی رینج میں بھیج دیا گیا

December 15, 2017

سکھر (بیورو رپورٹ)ڈی آئی جی سکھر رینج خادم حسین رند نے سکھر رینج کے تین اضلاع سکھر، گھوٹکی ، خیرپور سے تعلق رکھنے والے 96پولیس افسران کو جن میں انسپکٹر اور سب انسپکٹر سطح کے افسران شامل ہیں ان کی اپنی رینج میں بھیج دیا گیا ہے۔جن میں 49 انسپکٹر اور سب انسپکٹروں کی خدمات ان کی اپنی رینج کراچی میں کردی گئی ہے۔جو فہرست مرتب کی گئی ہے اور ایسے تمام انسپکٹر اور سب انسپکٹر سطح کے پولیس افسران کو ان کی اپنی رینج میں فوری طور پر رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔جن میں بڑی تعداد میں پولیس افسران ایسے ہیں جو سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں ڈی ایس پی اور مختلف تھانوں پر ایس ایچ اوز تعینات ہیں ۔ان فہرستوں کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر امجدا حمد شیخ نے ”جنگ“ کو بتایا کہ ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے سکھر رینج میں دیگر رینج کے جتنے بھی پولیس افسران تعینات تھے انہیں فوری طور پر ان کی اپنی رینج میں رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔