ایپل کا مہنگا ترین آئی میک پرو فروخت کے لیے پیش

December 15, 2017

معروف کمپنی ایپل نے رواں برس اعلان کیا تھا کہ سال کے آخر تک کمپنی کے مہنگے ترین کمپیوٹرز میں سے ایک آئی میک پرو کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔اب ایپل نے آئی میک پرو کمپیوٹر لیپ ٹاپ کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔

ایپل کے آئی میک پرو کو تین مختلف پروسیسرز میں پیش کیا گیا ہے۔ پا نچ کے ریٹنگ ڈسپلے اسکرین کے حامل آئی میک پرو میں 32 جی بی میموری دی گئی ہے جبکہ میموری کو 128 جی بی تک بڑھایا بھی جاسکے گا۔

اعلیٰ کوالٹی کی اسکرین اور بہترین گرافکس کے حامل آئی میک پرو میں ایچ ڈی ویڈیو کیمرہ بھی دیا گیا ہے جبکہ اس میں نمرک کی بورڈ کی سہولت دی گئی ہے۔

بیس انچ اونچے اورپچیس انچ چوڑے آئی میک پرو کا وزن نوکلو 700 گرام ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک کا ایپل کا بہترین لیپ ٹاپ کمپیوٹر ہےاور اس کی قیمت چار ہزار 999 امریکی ڈالر رکھی ہے اورآئی میک پرو کو ایپل کے مہنگے ترین کمپیوٹر لیپ ٹاپ میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔