تیز رفتارگاڑی شیشہ توڑتی ہوئی ہوٹل کے اندرجا گھسی

December 15, 2017

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ۔

چین کے علاقے Xinjiangمیں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب تیز رفتارگاڑی شیشہ توڑتی ہوئی ایک ہوٹل کے اندر جا گھسی۔

ہوٹل میں موجود اسٹاف سمیت دیگر افراد اس حادثے میں بال بال بچ گئے تاہم دو خواتین معمولی زخمی ہوئی جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کواپنی کار کا نقصان اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنی لاپرواہی اور ہوٹل کا نقصان کرنے پر بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔