اداروں میں تاریخی جنگ نظر آرہی ہے، خورشید شاہ

December 16, 2017

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں ایسی خطرناک سیاست ہورہی ہے، اسے دیکھ کر خوف آتا ہے ۔

سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں جلسے سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا کہ اداروں میں تاریخی جنگ نظر آرہی ہے ۔

انہوں نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا کہ سیاست ضرور کریں مگر اداروں کی جنگ میں خود کو شریک نہ کریں ۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ایسی خطرناک سیاست ہورہی ہے جو پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے لئے چیلنج ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان آج جس صورتحال سےگزررہا ہے، 47-48 سال پہلے بھی یہی حالات تھے۔