اِدھر چلا میں اُدھر چلا جانے کہاں میں کدھر چلا

December 16, 2017

اسکاٹ لینڈ میں برفیلی سڑک ،کچرا اُٹھانے والے ورکر کیلئے امتحان بن گئی۔

یوں توبرفیلا موسم کچھ لوگوں کیلئے تفریح کا باعث بنتا ہے تاہم اس موسم میں مشکلات بھی بڑھ جاتی ہیں جیسے کہ کچرا اُٹھانے والا یہ ورکر۔

یہ نوجوان اسکاٹ لینڈ کے ٹاؤنKeithمیں اپنے روزمرہ معمول کے مطابق کام کرنے نکلنے تاہم سڑک پر جمی برف اس کے لیے امتحان بن گئی۔

یہ نوجوان ڈسٹ بینز تھام کر جیسے ہی آگے بڑھنے کی کوشش کرتا برف اسے پیچھے دھکیل دیتی۔

نوجوان نے ہمت نہ ہاری بار بار ناکامی کے باوجود یہ نوجوان آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہا جبکہ کئی بار توازن کھو کر گِرا بھی اور اپنے دوستوں کے مذاق کا نشانہ بنا۔

قسمت اچھی تھی کہ خوب سنبھل سنبھل کرچلنے سے توازن نہیں بگڑا، اور چوٹ بھی بہت کم لگی ۔