بابے نے ہر طاقتور کے حق میں فیصلے کیے،ترجمان پی پی

December 17, 2017

ترجمان پی پی پی چودھری منظور نے کہا ہے کہ بابےنےہرطاقتوراورآمرکےحق میں فیصلےکئے،خود بتائیں لوگ بابےکے فیصلوں پرکیا فیصلہ کریں۔

چودھری منظورکاکہنا تھا کہ بابےنےہرآمرکےحق میں ڈنڈی ماری،مارشل لاؤں کوغیرآئینی تحفظ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بابےنےذوالفقاربھٹوکیس میں ڈنڈی ماری،اسمبلیاں ٹوٹنےپر بینظیربھٹو اورنوازشریف میں امتیازبرتا ،بابے نے مشرف کےمارشل لاکوتحفظ دیا۔

پی پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان نےکئی بار آف شورکمپنی بنانےکاخوداعتراف کیا، بابےنےکہاکہ عمران خان کانیازی سروسزآف شورکمپنی سےکوئی تعلق نہیں۔