بیروت: برطانوی خاتون سفارتکار کی لاش برآمد

December 17, 2017

لبنان کے دارالحکومت بیروت سے برطانوی خاتون سفارتکار کی لاش ملی ہے۔

ریبیکا ڈائکس نامی 30 سالہ خاتون بیروت میں برطانوی سفارت خانے میں کام کرتی تھیں، ان کی لاش موٹر وے کے ساتھ پڑی ہوئی ملی۔

کہا جارہا ہے کہ ریبیکا ڈائس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔