ایمبولینس

December 18, 2017

دل کا دورہ پڑ جائے تو صرف آدھا گھنٹا ملتا ہے۔
مریض اسپتال نہ پہنچایا جا سکے تو بچنا مشکل ہوتا ہے۔
ڈوڈو کے بڑے بھائی کو کل شام دل کا دورہ پڑا۔
وہ انھیں لے کر دس منٹ میں اسپتال پہنچ گیا۔
بھائی کی جان بچ گئی۔
میں نے پوچھا،
’’ڈوڈو! کون سی ایمبولینس آئی تھی؟
اتنی جلدی ٹریفک سے نکل کر اسپتال کیسے پہنچی؟‘‘
ڈوڈو نے کہا،
’’ایمبولینس کو کون راستہ دیتا ہے!
میں نے ایک دوست وزیر کو فون کیا تھا۔
پولیس نے اسکی لینڈ کروز کو راستہ دینے کیلئے سارا ٹریفک روک دیا تھا۔