بھارت: نوجوان کرکٹر کا میچ کے دوران ہارٹ فیل ہوگیا

December 18, 2017

بھارتی ریاست کیرالا میں ایک مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 20 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 20 سالہ کرکٹر پدمانابھ دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا، پدمانابھ گیند کرنے ہی والا تھا کہ اچانک نیچے گرا، امپائر اور پلیئرز اس کی جانب بھاگے مگر اس میں زندگی کے آثار دکھائی نہیں دیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2015 میں ایک بنگال کرکٹر اینکی کیشری بھی ایک کرکٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کےباعث جان گنوا بیٹھے تھے۔