بھکاری ہمارے عہد کے ’ایڈوانس‘ 'ہوگئے، موبائل پر بھیک مانگنے لگے

December 18, 2017

چین میں ان دنوں بھکاریوں میں موبائل کے ذریعے بھیگ لینے کا رحجان بڑھ رہا ہے جہاں بھکاری اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے لوگوں سے خیرات وصول کر تے ہیں۔

چینی صوبے شیندوگ کے شہر جینان میں موبائل والے بھکاریوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

یہ بھکاری اپنے کاسے کے سامنے کیو آر کوڈ لگائے بیٹھے ہیں تاکہ آپ اسے اسکین کرکے پیسوں کی لین دین کے لئے استعمال ہونے والی ایپ وی چیٹ والٹ یا دیگر موبائل پلیٹ فارم سے انہیں رقم دے سکیں۔

چین بہت تیزی سے بنا نقدی کی معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں کیو آر کوڈز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ خواہ تحفہ خریدنا ہو یا پھر ہوٹل میں ویٹر کو ٹپ دینی ہو، امریکا کے مقابلے میں چین میں موبائل ادائیگیوں کا حجم 50 گنا زائد بڑھ چکا ہے اور صرف 2016 میں چین میں موبائل فون سے 112 ارب ڈالر کی ریکارڈ لین دین کی گئی تھی۔

اب چین کی معیشت کو ’کوڈ ۔۔اکانومی‘ کا نام دیا جارہا ہے۔