امداد کی معطلی پر امریکا سے اتحاد ختم سمجھتا ہوں، خواجہ آصف

January 07, 2018

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ امریکی سیکورٹی امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتے ہیں۔

امریکی اخبار کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کا کوئی اتحاد نہیں ہے ، اتحادی ایسا سلوک نہیں کرتے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 2001ء میں امریکا کی افغانستان مہم میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی ، امریکی مہم میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشت گردی نے جنم لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان مزاحمت کاروں کے خلاف گئے تو یہ جنگ دوبارہ پاکستان کی سرزمین پر لڑی جائے گی۔