مردان سےلاپتا 4 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سےمل گئی

January 15, 2018

مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقہ جندر پار سے لاپتا ہونے والی 4 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی ۔

پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا تاہم گلے پر نشان تھے ۔ شبہ ہے بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے لاش کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے ہیں ۔

ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔

واقعہ کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔