بغداد میں خودکش دھماکے،26 افراد ہلاک

January 15, 2018

عراق کے دار الحکومت بغدادمیں خودکش دھماکوں میں 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عراقی دار الحکومت میں تین روز کے دوران یہ دوسرا دہشت گردحملہ ہے۔

عراقی حکام کے مطابق دو حملہ آوروں نے بغداد کے مصروف تجاتی علاقے طیارن اسکوائر میں خود کو دھماکے سے اڑادیا، دھماکوں میں 26افرار ہلاک اور90 زخمی ہوگئے۔

طیارن اسکوائر پربڑی تعداد میں مزدور روزانہ اجرت پرکام کے لئے جمع ہوتے ہیں، جہاں ماضی میں بھی اس نوعیت کے حملے ہوچکے ہیں۔

فوری طور پر کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔