یمن میں اب تک 5ہزار سے زائد بچے مارے جاچکے ہیں، اقوام متحدہ

January 17, 2018

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری تنازع کے نتیجے میں اب تک 5ہزار سے زائد بچے مارے جاچکے ہیں جبکہ 4لاکھ کے قریب خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں ۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری تنازع کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بچے مارے جاچکے ہیں جبکہ لاکھوں بچے خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں ۔

ایک رپورٹ میں ادارے کا کہنا تھا کہ تنازع کے نتیجے میں جنگ زدہ مک میں بیس لاکھ کے قریب بچے اسکول نہیں جا پارہے جبکہ کئی برسوں سے جاری تشدد اور جنگ کے نتیجے میں بچے نہ صرف خوف مبتلا ہیں بلکہ وہ مختلف بیماریوں ، غربت اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں ۔