نگران کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ تاجرسے ایک کروڑ23لاکھ ہتھیا لئے

January 18, 2018

اسلام آباد (ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) نگران کابینہ میں بطور وزیر شامل کرانے کیلئے بعض جعلساز سرگرم ہو گئے ہیں جو وزارت کی خواہاں شخصیات سے بھاری رقوم بٹور رہے ہیں اسی نوعیت کا ایک کیس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق دو خواتین سمیت چار افراد نے خود کو آئی ایس آئی کے ذمہ دارظاہر کر کے نگران کابینہ میں شمولیت کے خواہاں ایک تاجر وقاص ملک کو کابینہ میں شامل کرانے کا وعدہ کر کے ایک کروڑ 23لاکھ روپے ہتھیالئے ایک کروڑ 23لاکھ روپے فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر ا دیا ۔ سیکرٹریٹ پولیس نے کرنل ریٹائرڈ زاہد اقبال کی رہائش گاہ چکلالہ سکیم تھری ، صدف طفیل کی رہائش گاہ سفاری ویلاز اور مہ جبیں کی رہائش گاہ بحریہ فیز III کا طواف شروع کیا تو انہوں نے مدعی مقدمہ سے رابطہ کر کے راضی نامہ کر لیا اور عدالت کے اندر اسے چیک دے کر اپنی ضمانتیں کروا لیں ۔ چیک کیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت پولیس کو نامزد افراد کی گرفتاری کا حکم دینے کی مجاز ہے ۔