جاپان نے پاکستانی طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کیے،ڈاکٹر برفت

January 18, 2018

جامشورو (نیوز ڈیسک) جامعہ سندھ کے ایریا اسٹڈی سینٹر فار ایسٹ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشیا اور جاپان انٹییلیکچوئل فورم کے باہمی تعاون سے ’جاپان ، پاکستان تعلقات اور جاپانی سمندر‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار وائیس چانسلر سیکریٹریٹ کے سینیٹ ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت جامعہ سندھ کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کی ، جب کہ کراچی میں مقرر جاپان کا قونصل جنرل توشیکازو اسومورا مھمان خصوصی کی حیثیت میں شریک ہوئے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ سندھ کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا کہ پاکستان اور جاپان پرانے دوست ہیں جاپانی سفارتخانے نے جامعہ سندھ کے طالب علموں کو اپنے ملک میں ہمیشہ اعلی تعلیم کے مواقعے فراہم کیے ہیں،امید ہے کہ یہ سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہیگا۔ پاکستان،جاپان انٹیلیکچوئل فورم کے بانی ممبر اقبال برما نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کی دوستی مثالی ہے۔اس موقع پر جامعہ سندھ کے بین الاقوامی تعلقات شعبے کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نغمہ منگریو نے پاک ، جاپان تعلقات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلق بہت پرانا ہے۔