ڈرامہ فلم ڈیڈ آن ارائیول کا نیاٹریلر جاری

January 18, 2018

ہالی ووڈڈرامہ فلم ڈیڈ آن ارائیول کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

اسٹیفن سیفر کی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دواؤں کی کمپنی میں ملازمت کرنے والے ایک ایسے سیلز مین کے گرد گھوم رہی ہے جو کام کی غرض سے لوزیانا کے ایک چھوٹے سے قصبے کا رخ کرتا ہے جہاں وہ کئی مشکلات میں گِھر جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اسکاٹے تھامسن،کرسٹا ایلن،ڈی بی سوینے،کرس ملکے ،بیلے سلاٹر اور کرسٹوفر راب بوون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔