نقیب محسود ہلاکت، تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

January 18, 2018

نقیب محسود کی گھر سے حراست اور پولیس مقابلے میں ہلاکت کامعاملہ آئی جی سندھ نے تین اعلی پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنادی ۔

کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور ڈی آئی جی آزاد خان شامل ہیں ۔

کمیٹی نے فوری طور پر پولیس مقابلے اور گھر سے حراست کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

بلاگر نقیب محسود کے اہل خانہ کو بھی کمیٹی نے کل بیان کے لیے طلب کرلیا ۔

تحقیقاتی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جائے وقوع سے بھی عینی شاہدین کے بیانات دیئے جائیں گے۔