مانٹریال میں غلط پارکنگ پر کھڑی گاڑی برف کی نکلی

January 19, 2018

کینیڈا کے شہر مانٹریال میں پولیس غلط پارکنگ پر کھڑی گاڑی کا چالان کرنے پہنچی تو وہ برف کی نکلی۔

کینیڈا کو برف کا دیس کہا جاتا ہے اور یہاں کے شہری برف سے کھیلنا خوب جانتے ہیں ابھی 20 فٹ لمبا اسنو مین پگھلا نہیں تھا کہ مانٹریال میں اتنی برف پڑی کہ گھر اور گاڑیاں سب نے سفید چادر اوڑھ لی ۔

اس موسمی صورتحال میں برف سے ڈھکی ایک گاڑی کو غلط پارک دیکھ کر ایک پولیس والا رکا اور قانون کے مطابق اپنے ساتھی پولیس آفیسر کو بھی بلا لیا،اس کے بعد پولیس والوں کو پتا چل گیا کہ وہ بے وقوف بن چکے ہیں۔

یہ گاڑی نہیں برف ہی ہے ، پولیس نے برف سے گاڑی بنانے والے کیلئے ایک ٹکٹ تو جاری کیا مگر اس پر لکھا کہ یو میڈ آور نائٹ ۔