بھارتی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، علامہ مختار امامی

January 22, 2018

کراچی(اسٹاف رپوٹر )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی یہ جارحیت عالمی امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، بھارت خطے کے امن و امان کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جانا عالمی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے،پاکستان کے داخلی حالات کو اپنے لیے سازگار سمجھتے ہوئے بھارتی افواج کی طرف سے کسی بھی طرح کی دراندازی اس کی بقا و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی، افواج پاکستان اور قوم ملک میں دہشت گردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویے کا نوٹس لیں جو اپنے غیر مدبرانہ اور جارحانہ رویے سے اقوام عالم کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی ایک متعصب شخص ہے جو پاکستان کی سلامتی کا کھلا دشمن ہے۔