کراچی میں سرچ آپریشن، 32 ملزمان زیرحراست

January 22, 2018

کراچی میں سرجانی سے آپریشن کے دوران32 مشتبہ ملزمان زیر حراست جبکہ کورنگی اور مومن آباد سے سیاسی جماعت کے بھتہ خوروں سمیت 6 کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

سرجانی سیکٹر 36 میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق 6پولیس موبائلوں اور 4 موٹرسائیکلوں کی مدد سے مختلف تھانوں کی نفری نے گھر گھر تلاشی لی۔

سرچنگ کے دوران32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا،جس کے دوران شناختی کوائف کی تصدیق کے ساتھ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔

ادھرمومن آباد سے بھی دو ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا،ملزمان کی شناخت اکبر اور قاسم کے نام سے ہوئی۔

کورنگی کے ایریا سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سیاسی جماعت کے4 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا،ملزمان کے خلاف بھتہ خوری کی شکایات ملی تھیں۔