شہریوں کو پینے کے لئے بدبودار پانی فراہم کیا جارہا ہے، (ن)لیگ

January 22, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کے سینئر نائب صدر عبدالوحید انقلابی اور رحمت اللہ قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیدرآباد کے شہریوں کو پینے کے لئے بدبودار پانی سپلائی کیا جارہا ہے، شہر کی تمام سہوریج لائنیں بند ہونے کی وجہ سے شہری علاقوں کی آبادیوں مسلم ٹاؤن پھلیلی، الفضل ٹاؤن، حشمت بانو ٹاؤن، بھٹی گوٹھ، مرزا محلہ ٹنڈو ٹھوڑو، انصاری محلہ پریٹ آباد، حسینی چوک، محمدی چوک، کمیلا روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گندا پانی ہر وقت جمع رہتا ہے جس کی وجہ سے عوام کوپریشانی کا سامنا ہے۔