خواتین کھلاڑیوںکی والی بال ٹریننگ شروع

January 22, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین والی بال کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو اتوار کو سی ویو پر ٹریننگ کرائی گئی، کیمپ کی نگرانی ایرانی کوچ حامد مویدی کررہے ہیں ، نیشنل کوچنگ سینٹر میں صبح اور شام کے دو سیشن میں28 خواتین کھلاڑیوں کو کھیل کی بنیادی تیکنک سکھائی جارہی ہے جبکہ ایرانی کوچ ان کے گیند کو ہولڈ کرنے، فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر زیادہ زور دے رہے ، اتوار کو سی ویو پر ہونے والی ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کوساحل پر اچھلنے، گیند پر جھپٹنے کی مہارت کے بارے میں بتایا گیا اور تر بیت دی گئی، کیمپ میں چار پاکستانی کوچز مظہر حسین، مسرور حسن ، شافعیہ اور نعمان ایرانی کوچ کی معاونت کررہے ہیں۔