نقیب کےاہل خانہ کی آمد پرسہراب گوٹھ میں کیمپ لگانےکافیصلہ

January 22, 2018

کراچی کے علاقےسہراب گوٹھ میں محسود قبائل جرگےاورعلاقہ مکینوں نےنقیب کےاہل خانہ کےلئےسہراب گوٹھ میں کیمپ لگانےکافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نقیب کے اہل خانہ دوپہر تک کراچی پہنچیں گے،تحقیقاتی کمیٹی کی بھی کیمپ میں سوگواران سےتعزیت متوقع ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کی فیملی ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔

نقیب اللہ محسود کے گھروالوں کو سخت سیکورٹی میں جنوبی وزیرستان سے ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان پہنچایا گیا،آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان فدا حسین شاہ کے مطابق فول پروف سیکورٹی میں نقیب اللہ محسود کے گھر والے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

اس قبل مقتول نقیب کے والد،بھائی اور سسر نے نقیب اللہ پر لگائے گئے تما م الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ نقیب اللہ بشر دوست آدمی تھا۔

جنوبی وزیرستان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نقیب اللہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا دہشت گرد ،شرپسند اور ظالم نہیں بلکہ بشر دوست انسان تھا۔

مقتول کے والد خان محمد نے چیف جسٹس ، آرمی چیف اور وزیراعظم سے قاتل کو سزا دینے کی اپیل کی ہے۔