پہلی باراسکائی ڈائیونگ خاتون اپنے مصنوعی دانت گنوا بیٹھی

January 22, 2018

امریکی خاتون کو زندگی میں پہلی بار اسکائی ڈرائیونگ کے دوران انوکھی کشمکش کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے مصنوعی دانت منہ سے نکل کر انسٹریکٹر کے چشمے سے ٹکرا ئے اور فضا میں گم گئے۔

اسکائی کے شوق کی تکمیل کے لئے خاتون نے سینکڑوں فٹ بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگائی اور فضا میں اُڑان بھرتے ہوئے نہ صرف اپنے حواس بحال کرنے کی کوشش کرتی دکھائی دی۔

اس دوران ہوا کے شدید دباؤ کی وجہ سے اس کے منہ میں لگے مصنوعی دانت بھی نکل گئے اور اُڑ کر انسٹریکڑکے چشمے پر لگے اور فضامیں گم ہو گئے جس کے بعد خاتون نے اپنا منہ ہاتھوں سے دبا لیا اور صورتحا ل پر حیران دکھائی دی۔اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی کہ جس نے دیکھا اپنی ہنسی روکنے میں ناکام دکھائی دیا۔