مونٹریال میں سالانہ آٹو شو جاری

January 22, 2018

کینیڈا کے شہر مونٹریال کے کنونشن سینٹر میں سالانہ آٹو شو سج گیا جس میں مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو، نسان، لینڈرور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اور ہونڈا سوک کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کر دیں گئیں۔

ہر سال سجنے والے اس شو میں بے شمار کار ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پر تعیش ماڈل کے ساتھ شر کت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کرانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کے لئے پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

شو میں آٹو موبائل لورز جوق در جوق حصہ لینے آرہے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ شو میں اسٹریٹ کارز، لگژری کارز، و ینٹج کارز ، ڈرائیور لیس، اسپورٹس کارز، ایڈوانس ٹرک، اور بائیکس کے کئی ماڈلز کی نمائش جاری ہے۔

بیش قیمت شاندار گاڑیوں سے سجا یہ آٹو شو 28 جنوری تک جاری رہے گا۔