پریانکا چوپڑا کل آسکر کی نامزدگیوں کا اعلان کریں گی

January 22, 2018

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اس سال فلمی دنیا کے سب سے معتبر اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کریں گی۔

اکیڈمی ایوارڈز کےآفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری تصویر میں پریانکا چوپڑاانتہائی پرکشش انداز میں آسکرز کی نامزدگیوں کی ریکارڈنگ میں مصروف نظر آرہی ہیں۔

نامزدگیوں کا علان بدھ کے روز کیاجائے گا،بالی وڈ کی دیسی گرل اس سے پہلے بھی آسکر کی میزبانی کرچکی ہیں۔