فلم ڈنڈی، دی سن آف اے لیجنڈ ریٹرن کا پہلا ٹیزر ٹریلر

January 23, 2018

سپر ہیرو تھور کے کردار سے جانے پہنچانے جانے والے معروف ہالی وڈ اداکار کرس ہیمسورتھ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی کامیڈی ڈرامہ فلم 'ڈنڈ، دی سن آف اے لیجنڈ ریٹرن کا پہلا ٹیزرٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار اسٹیو راجرز کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شکاری کے گِرد گھوم رہی ہے جو خطرناک مگر مچھوں سے پنجہ آزمائی کرتا ہے اور انہیں قابو میں کرتا ہے جس میں اس کا بیٹا بھی اس کا ساتھ دیتا ہے۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ، ڈینی میکبرائڈ اور پال ہوگن سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

تیس ملین ڈالرلاگت سے بننے والی یہ سنسنی خیز ایکشن ڈرامہ فلم اینڈیپینڈینٹ میڈیا کے بینر تلے رواں سال جون میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔