چین :ڈرون کو الیکٹرک پاوروائرز پر برف کی صفائی کیلئے کیااستعمال

February 09, 2018

ٹیکنالوجی کا دور ہے اور زندگی کا ہر کام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی کیا جا رہا ہے ۔ چین میں بھی ماہرین نے ایک ایسا ہی ڈرون تیار کیا ہے جو الیکٹرک پاور وائرز پر جمی برف کو پگھلا کر اسے ختم کرنے کے کام آئیگا۔

ایسے مقامات جہاں صفائی کرنا ممکن نہیں ہوتا وہاں یہ آگ اُگلنے والا ڈرون شعلوں کی مدد سے برف کا صفایا کریگا ۔بجلی کے کھمبے ہوں یا بلند عمارتوں کے باہر مشکل مقامات پر موجود برف یا کچراہو تویہ ڈرون چار سے پانچ میٹر لمبا شعلہ اُگل کر اسے جلا کر ختم کر دیتا ہے ۔

اس لئے اب لمبی لمبی سیڑھیوں اور کرینز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں صرف ڈرون کو اپنی انگلیوں پر نچائیں اور برف اور کچرے کی صفائی کر لیں۔