یمن میں حوثیوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں، چالیس حوثی باغی ہلاک

February 09, 2018

یمن میں حوثیوں اور فوج کے درمیان شدید جھڑپوں میں پانچ کمانڈروں سمیت چالیس حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمن کے آئینی صدر عبدرب منصور ہادی کی وفادار فوج کے مطابق یہ جھڑپیں شمالی صوبہ جوف کے مختلف ڈویژنوں میں تاحال جاری ہے۔ مزید بتایا کہ فوج کی اچانک پیشقدمی نے حوثی باغیوں کو پہاڑیوں میں محصور کردیا۔

جمعہ کے روز برط العنان ڈویژن میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں حوثیوں کے پانچ سرکردہ کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں اور تحصیلوں میں فوجی دستوں اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 35 حوثی مارے گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ جوف صوبے کے گورنر انور عکیمی نے بتایا تھا کہ ہادی فوج نے صوبے کے 95فیصد حصہ پر قبضہ جمالیا ہے۔