ناکارہ ٹین ڈبوں سے دیوہیکل ٹرانسفارمر روبوٹ تیار

February 10, 2018

آرٹ تخلیق کرنے کے لیے ماہر فنکاروں کو برش اور رنگوں کی بھی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ ناکارہ اشیاء کو بھی استعمال میں لا کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

ایسی ہی2 چینی خواتین فنکاروں نے ناکارہ ٹین ڈبوں کو استعمال میں لاتے ہوئے مبہوت کُن ماڈل تیار کر لیا ہے، جو ہو بہو ہالی وڈ فلم ٹرانسفارمر میں دکھائے جانیوالے کردار سے مشابہہ ہے۔

لگ بھگ 8 ہزار کینز سے بنے اس روبوٹ کی لمبائی چوڑائی بھی فلمی روبوٹ جیسی ہے، جو ایک نظر دیکھنے میں حقیقی آپٹمس ہی معلوم ہوتا ہے۔

ان آرٹسٹوں نےٹین ڈبوں کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھ کر اور گلو سے چپکا کر نہایت باریک بینی اور مہارت سے ایک روبوٹ کا روپ دیاکہ ایک مکمل ٹرانسفارمر روبوٹ تیار ہو گیا۔