اسٹریٹ لائٹ

February 10, 2018

روزنامہ جنگ کے توسط سے عرض ہے کہ ماڈل کالونی میں عرصہ دراز سے اسٹریٹ لائٹ کا مناسب بندوبست نہیں ہے۔ رات کے وقت اندھیرا ہونے کی وجہ سے کئی وارداتیں بھی ہوئی ہیں۔ خاص طور پر شیٹ نمبر 13میں بجلی کے پول تو ہیں بلب کی لگے ہیں لیکن عرصہ دراز فیوز ہیں۔ جب بجلی والوں سے کہا تو کہنے لگے بلب نہیں ہیں جب آئیں گے تو لگا دیں گے۔ متعلقہ ادارے سے اس جانب توجہ کے متمنی ہیں۔
(احسان علی۔ ماڈل کالونی)