گھر میں پلے ہوئے 17 کینگروز

February 13, 2018

آسٹریلوی ریاست وکٹوریا سے تعلق رکھنے والے’ٹونی میتھیوز‘ اور اُن کی اہلیہ’تھریسا‘ نے اپنے گھر میں ایک نہ دو پورے 17کینگرو پال رکھے ہیں۔

جن کی خوراک سےلے کر صفائی ستھرائی کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتے ہیں۔

آسٹریلوی جوڑے کا کینگروز کو اپنے گھر میں رکھنے کا مقصدان کی نسل کی بحالی ہے اور جب کسی کینگرو کو ریسکیو کیا جاتا ہے۔

تووہ اُسے اپنے گھر میں لاکر اُس کی خطر تواضع کر تے ہوئے اپنی فیملی کا حصہ بنا لیتے ہیں