پارٹی کا نام اور پتنگ کا نشان خالد مقبول کو منتقل ہوچکا،کنور نوید

February 13, 2018

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نےدعویٰ کیا ہےکہ ایم کیو ایم پاکستان کا نام اور پتنگ کا نشان خالد مقبول صدیقی کو منتقل ہوچکا۔

بہادر آباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا قانونی مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ،اس موقع پر کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالدمقبول صدیقی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خالدمقبول جسےچاہیں گے وہ سینیٹ میں ایم کیوایم کاامیدوارہوگا،الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر دیگر امیدوار دستبردار کرالیں گے۔

کنور نوید جمیل نے یہ بھی کہا کہ فاروق ستار بھائی کو پہلے پیشکش کی تھی کہ وہ امیدوار دستبردار کرالیں اب بھی یہ پیشکش موجود ہے ۔