سابق جنوبی کورین صدر کی قریبی ساتھی کوبیس سال قید کی سزا

February 13, 2018

جنوبی کوریاکی سابق خاتون صدر پارگ گن ہے،کی قریبی ساتھی کو عدالت نے 20سال قید کی سزاسنادی۔

سیئول کی عدالت نے اکسٹھ سالہ چوئی سُون سِل کو ملک کے کئی بڑے کاروباری اداروں سے رقوم بٹورنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا۔ عدالت کے مطابق اس مقصد کے لیے سِل نے سابق صدر سے اپنے قریبی تعلقات کا بھی فائدہ اٹھایا تھا۔

سِل کو جنوبی کوریا میں بدعنوانی کے اُس بہت بڑے اسیکنڈل کی اہم ترین شخصیت قرار دیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں گُن ہے کو گزشتہ برس صدارتی منصب سے ہاتھ دھونا پڑ گئے تھے۔اور انھیں مواخذہ کا سامنا کرنا پڑا اور گزشتہ برس مارش میں عدالت نے انکے مواخذے کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔