تیسرا ون ڈے :افغانستان نے زمبابوے کو چھ وکٹ سے ہرا دیا

February 13, 2018

افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں چھ وکٹ سے ہرا کر پانچ میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی،میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

شار جہ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں زمبابوے ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 158 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،شان ارون 39 اور سکندر رضا 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جوابی اننگز میں افغانستان نے ہدف 28 ویں اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، رحمت شاہ 56 اور ناصر جمال 51 رنز بناکر نمایا ں رہے۔

افغانستان نے پانچ میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔افغانستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز جیو سوپر سے براہ راست نشر کی جارہی ہے۔