پارٹی انتخابات کرانا کنوینر کی ذمے داری ہے، کنور نوید

February 14, 2018

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کاکہنا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات کرانا کنوینر کی ذمے داری ہے اور فاروق ستار اب کنوینر نہیں رہے۔

رہنما رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کو کہا تھا کہ سینیٹ کی 4 نشستوں پر پارٹی نہیں توڑیں گے،لہذا ان کو منانے کیلئے تمام لوگ کوشش کر رہے ہیں ۔

کنور نوید کاکہنا تھا کہ ہم پوری جماعت لے کر ان کے پا س گئے تھے اور آئندہ بھی جائیں گے،اس کے علاوہ رہنما انفرادی طور پر بھی فاروق ستار کے پاس جا رہے ہیں۔