ملالہ کے لئے فلم ”پیڈ مین“ کی خصوصی اسکریننگ

February 17, 2018

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کیلئے اکشے کمار کی فلم پیڈمین کی اسپیشل اسکریننگ کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔

اکشے کمار کی فلم پیڈمین کے ہدایت کار آر بلکی نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ملالہ یوسف زئی کی جانب سے فلم سے متعلق اظہار یکجہتی کے بعد اپنے خوشی کے تاثرات بیان نہیں کرسکتے۔

ملالہ کے فلم کی حمایت میں بیان کو انہوں نے اپنے لئے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ ملالہ کی حمایت ہی ان کی فلم میں پوشیدہ پیغام کو آگے بڑھائے گی۔