اگلے ماہ سینیٹ الیکشن، جولائی میں عام انتخابات ہوں گے، خواجہ آصف

February 18, 2018

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگلے ماہ سینیٹ الیکشن ہیں اور جولائی میں عام انتخابات ہوں گے ۔اگر کسی کی خواہش ہے کہ وہ وزیر اعظم بنے تو کوئی فرق نہیں پڑتا، وزیر اعظم عوام بناتی ہے۔

سیالکوٹ کی ویمن یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو انگوٹھا عوام لگاتے ہیں اسے پاکستان کی قسمت بدل بھی سکتی ہے اور بگڑ بھی سکتی ہے ،قوم کا فرض ہے وہ پاکستان کےلیےووٹ ڈالیں ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بیس، بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی، امن کاقیام خواب تھا،جو کاغذوں میں چیزیں تھیں انہیں ن لیگ نے حقیقت میں بدل دیا ۔