ایران طیارہ حادثہ، آرمی چیف کا اظہارِ افسوس

February 19, 2018

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں اور ایرانی قومی کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ایران میں مسافر بردار طیارہ اصفہان صوبے کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 66 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔