ٹورنٹومیں انٹرنیشنل آٹو شوجاری، متعدد گاڑیاں مرکز توجہ

February 19, 2018

ٹورنٹومیں انٹرنیشنل آٹو شو2018 جاری ہے، جس میں سینکڑوں چمچماتی لگژری گاڑیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سالانہ انٹرنیشنل آٹو شو 2018ء کی رونقیں جاری ہیں جہاں سینکڑوں چمچماتی لگژری گاڑیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ٹورنٹو کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شومیں دنیا بھر سے کئی گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلزبھی نمائش کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

رواں سال اس موٹرشو میں گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے 6لاکھ 50ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی حصے میں کم و بیش1ہزار گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔

ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لے کر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو10روز تک جاری رہنے کے بعد25فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔