عمران کاازدواجی سفر’مغرب‘سے شروع ہوکر’مشرق‘تک پہنچا،حافظ حسین

February 20, 2018

جیکب آباد( نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا ازدواجی سفر ’’مغرب‘‘ سے شروع ہوکر ’’مشرق‘‘ تک پہنچا ہے ، البتہ درمیان میں ایک شمال بھی ہے، یقیناًعمران خان نے ’’ہیٹ ٹرک‘‘ مکمل کرلی ہے اللہ نہ کرے نکاح خواں مفتی سعید بھی ہیٹ ٹرک کریں، آصف زرداری کی جانب سے راؤ انوار کو بہادر بچہ قرار دینے پر کہا کہ زرداری کا پہلا بیان سچ تھا اور دوسرا بیان سیاست ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نیا سال تبدیلی کا سال ہے 2018کے جنوری میں آنے والی تبدیلی کا اظہار اب ہوا ہے ، عمران خان کی شادی کی تصویروں میں مشرقیت اور پردہ ہے اللہ انہیں استقامت عطا کرے ۔