دوہزار بائیس بیجنگ سرمائی اولمپکس چین میں ہونگے

February 21, 2018

بیجنگ (نیوز ایجنسیز ) 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس کے متعدد مقابلے چھونگ لی میں منعقد ہوں گے۔ چھونگ لی تک آمدورفت کی سہولیات کی تعمیر اطمینان بخش انداز میں جاری ہے ۔ چھونگ لی ریلوے لائن، بیجنگ سے چانگ جیا کھو تک ریل نیٹ ورک کا ایک اہم جزو ہے جو کہ دو ہزار بائیس میں سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لئے آمدورفت کو یقینی بنائے گا ۔ باون کلو میٹر طویل چھونگ لی ریلوے لائن صوبہ حہ بے کے چانگ جیا کھو شہر میں بچھائی جا رہی ہے اور یہ بیجنگچانگ جیا کھو ہائی اسپیڈ ٹرین سے منسلک ہو گی ۔ منصوبے کے مطابق اس ریلوے لائن کی تعمیر 2019 میں مکمل ہو گی اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران لوگ اس ریلوے لائن کے ذریعے براہ راست اولمپک ولیج تک پہنچ سکیں گے ۔