بیف کھانا ہے تو کھائیں، جشن کی کیا ضرورت ہے؟ بھارتی نائب صدر

February 21, 2018

نئی دہلی(خبرایجنسی) بھارتی نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اگر بیف کھانے کی خواہش ہے، تو وہ کھا سکتا ہے مگر اس کے لئے جشن منانے کی کیا ضرورت ہے؟ ہر ایک کو اپنی پسند کا انتخاب اور کھانے کی پسند کا حق ہے۔ آر اے پوددار کالج آف کامرس اینڈ اکانومکس کی پلیٹنیم جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے نہ صرف بیف کھانے والوں کو نصیحت کی بلکہ پارلیمنٹ پر حملے کے مبینہ مجرم افضل گرو کو پھانسی دیے جانے کی مخالفت اور اس کا مدح کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا۔ ’’بوسہ‘‘ کے لئے ’’ایونٹ‘‘ منعقد کرنے کے بارے میں بھی مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اگر آپ کس (بوسہ) کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے کسی جشن کی یا کسی کی ایونٹ کی کیا ضرورت ہے؟۔ کھانے کو ذاتی پسند بتاتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ ہر ایک کو اپنی پسند کا انتخاب اور کھانے کی پسند کا حق ہے۔