عمران خان کے ایک اور دعوے کا بھانڈا پھوٹ گیا

February 21, 2018

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ایک اور دعوےکا بھانڈا خیبرپختونخوا کے انرجی اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی دستاویز نے پھوڑ دیا ۔

دستاویزمیں انکشاف کیا گیا ہے کہ 356میں سے40چھوٹےپن بجلی گھروں پرکام ہی شروع نہیں ہوا، 114چھوٹے پن بجلی گھروں پرکام اب تک مکمل نہیں کیا گیا ،کوئی بجلی گھررسمی طور پر کمیونٹی کےحوالےنہیں کیاگیا۔

دستاویز کے مطابق بجلی کے بیشتر منصوبے 5 سے 50 کلو واٹ تک کے ہیں،تمام 356منصوبوں کی مجموعی پیداوار 35میگاواٹ ہوگی۔

دستاویزکے مطابق بیشترمنصوبے جغرافیائی سروے مکمل کیےبغیرشروع کیےگئے،ستمبر2014میں شروع کیے گئے 356 چھوٹے پن بجلی گھرمنصوبے 18 ماہ میں مکمل ہوناتھے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوامیں بجلی پیداوارکے 356منصوبےابھی تک مکمل نہ ہوسکے،جن میں 114 منی مائیکرو ہائیڈرل پراجیکٹ بھی شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق 2016ء کے سیلاب سے بجلی پیدا کرنے کے 9منصوبوں کو نقصان پہنچا ،جن میں 6کوہستان اور 3شانگلا میں واقع تھے جبکہ شانگلا میں چلتا ہوا بجلی گھر بھی سیلاب میں بہہ گیا تھا۔

ذرائع پیڈوکےمطابق ستمبر2014ء میں شروع کیےگئےمنصوبے18ماہ میں مکمل ہونے تھے، بیشتر منصوبے جغرافیائی سروے مکمل کیے بغیرشروع کیےگئے،کوئی بجلی گھررسمی طورپرکمیونٹی کےحوالےنہیں کیاگیامنصوبے کے تحت میٹر لگا کر صارفین سے ماہانہ بل وصول کئے جانے تھے ۔

حکام پیڈو کے مطابق بجلی کے202منصوبےمکمل کرکےکمیونٹی کےحوالےکیے،2روپےفی یونٹ کی بجلی فراہم کرناکسی طور ممکن نہیںتاہم 40چھوٹے پن بجلی گھروں پرکام شروع ہی نہ ہوسکا۔