مانچسٹر:نوے سیکنڈ کی واردات ،چورمعمر خاتون کا پرس لے اڑے

February 21, 2018

برطانیہ کے کیفے میں دو چورمعمر خاتون کا پرس چرا کر فرار ،90سیکنڈ کی واردات کے دوران کسی کو خبر تک نہ ہوئی۔

یوں توپاکستان سمیت دنیا بھر میں چوری کے واقعات عام ہیں لیکن برطانیہ کے کیفے میں ایسا ہی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دو چور معمرخاتون کا پرس چرا کر فرار ہوگئے ،اس دوران کسی کو خبر تک نہیںہوئی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ٹاؤنOldham کے کیفے میں ایک چور اور اُسکی خاتون ساتھی کیفے میں داخل ہوئے اور متاثرہ خاتون کے برابر والی ٹیبل پر آکر بیٹھ گئے اور صرف نوے سیکنڈ میں والٹ لے اڑے۔

کرسی پر لٹکے خاتون کے بیگ سے والٹ نکال کر اور بے حد آرام سے بھاگ نکلنے والے خود کوبہت اسمارٹ سمجھے لیکن سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس نے Peter Ellis اور اُسکی ساتھی Lorna Walkerکو تلاش کر کے اُنہیں دھر لیا ۔