لاس اینجلس میں کلاسک پورش کاروں کی دلچسپ نمائش

February 22, 2018

دنیا بھر میں کئی لوگوں کو جدید اور نئے ماڈلز کی گاڑیاں رکھنے اور انہیں چلانے کا شوق ہوتا ہے جبکہ ان کے برعکس کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پرانی گاڑیاں رکھنے کے اس قدر شوقین ہوتے ہیں کہ کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی ان کی گاڑیاں نئی گاڑیوں سے کم نہیں ہوتیں۔

لاس اینجلس میں بھی ایسے ہی شوقین افراد کے لئے کلاسک پورش گاڑیوں کا میلا سجایا گیا جہاں سینکڑوں پورش گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔

ان گاڑیوں کی چمک دمک دیکھنے جہاں شائقین کی ایک بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا وہیں مشہور ماڈلز کی پرانی گاڑیاں دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

کلاسک کار شو میں ر کھے گئے ان پرانی کاروں کے ماڈلز کو ان کے مالکان نے نہ صرف نہایت دیکھ بھال سے رکھا تھا بلکہ ہلکی مرمت اور ڈینٹنگ پینٹنگ کے بعد ان کی سج دھج دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔