افغانستان:ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ، داعش کے تین جنگجو ہلاک

February 22, 2018

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے تین جنگجو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

افغان فوجی حکام کے مطابق تازہ ڈرون حملہ ننگر ہار کے ضلع دیہہ بالا میں کیا گیا، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا،ڈرون حملے پر کسی بھی دہشت گرد گروپ کی جانب سے کوئی رد عمل ابھی تک سامنے نہیں آیاہے۔
واضح رہے کہ ننگرہار میں گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد امریکی ڈرون حملوں میں داعش اور طالبان کے درجنوں جنگجومارے جاچکے ہیں۔